لاہور (نیشنل ٹائمز) نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیرالعظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور ذکراللہ امیر ضلع لاہور کی سربراہی میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کا انعقادکیا ۔جس کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور زبیدہ جبیں اور عافیہ سرورڈائریکٹر فلاح خاندان سینٹر اور خصوصی شرکت کی۔بیگم قاضی حسین احمد نے کی انہوں نے کہاکہ سرزمین فلسطین امت مسلمہ کا مرکز اور مسلمانوں کا قبلہ اول بھی ہے – یہ مقدس سرزمین متعدد انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور دعوت و تبلیغ کا مرکز بھی رہی ہے -ان تاریخی حوالہ جات کی بناء پر امت محمدیہ ہی اس سرزمین کی اصل وارث ہے مگر اس جرم کی پاداش میں گل و گلزار کی یہ وادی سرعام یہودی جارحیت اور وحشت و درندگی کا نشانہ بنی ہوئ ہے -اب تک 500سے زائد مسلمانوں کو بے رحمی سے شہید کر دیا گیا اور ہزاروں جوان , بچے , خواتین زخمی بے یارومددگار پڑے سسک رہے ہیں – گھر , املاک , زرعی زمینیں جل کر راکھ ہوتی جارہی ہیں – پوری دنیا انسانیت کی اس توہین پر خاموش تماشائ بنی ہوئ ہے -انہوں نےمزید کہاکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کو واضح پیغام دیناہوگااور امت مسلمہ کو یک جان ہو کر ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ چھوٹے چھوٹے تنازعات اور مسائل کے حل کے لئے اپنی افوج متنازع علاقوں میں بھیجتی ہے مگر نہتے فلسطینی شہریوں اور معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود ابھی وقت نہیں آیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی رولنے کے لئے یو این او اپنی فوج وہاں بھیجیں ؟حلقہ خواتین کی جانب سے فلسطین کی امداد کے لیے چیک بھی دیاگیا جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کا یہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک خواتین وبچوں سمیت پاکستانی عوام ماہ مقدس میں مسلمانوں کو عبادات سے محروم کرنے , فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام , مسجد اقصی کی بے حرمتی پر سخت رنجیدہ اور مضطرب ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ او آئ سی کے ہنگامی اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کر کے غزہ کے نہتے مسلمان شہریوں اور معصوم بچوں کا قتل عام فوری رکوایا جائے – تمام مسلمان ممالک حکومتی سطح پر فلسطین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے لئے دباؤ بڑھائیں – فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج میں اسرائیلی مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اقوام متحدہ انسانی جانوں کے تحفظ کے قانون کو مسلم و غیر مسلم سب کے لئے یکساں قابل عمل بنائے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کا احتجاجی مظاہرہ



