مڈل کلاس تباہ ہوچکی، عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے، عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں، نون لیگ نے شرح ترقی 5.8 فیصد پر چھوڑی تھی اور عمران خان محض 3.9فیصد شرح ترقی دکھا رہے ہیں،اندازہ لگائیں، ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا یاد رہے کہ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے پہلے سال میں اصل 1.9 فیصد کے عدد کو بڑھا چڑھا کر 3.3فیصد دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا، شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی نے منفی 0.4فیصد سے منفی 0.5 فیصد کے گزشتہ سال کے اپنے اعداد وشمار پر نظرثانی کی ہے، گزشتہ برس پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں 3فیصد کمی آئی۔ غیرجانبدار معاشی ماہرین اس سال بھی پاکستانیوں کی حقیقی آمدن میں کمی ہونے کا بتا رہے ہیں۔ لہذا شرح ترقی اس سال بھی غیرحقیقی ہے جو گزشتہ کی طرح نظرثانی پر آئند برس کم ہوگی۔ 25 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے 13فیصد اضافہ دکھارہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17فیصد اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوںمیں 14فیصد سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔ عمران خان اس ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2 کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر