مسئلہ کشمیر خارجہ پالیسی کااہم ستون ،ہمارامقابلہ خود سے کئی گنا بڑے دشمن سے ہے، شاہ محمود قریشی

نیویارک(نیشنل ٹائمز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اورکشمیرکی صورتحال میں بہت مماثلت ہے فلسطینی امن کیساتھ رہناچاہتے ہیں اور پاکستانی بھی پڑوسی کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، ہمارے مسائل ہیں انہیں گفت وشنیدسے حل کیاجاسکتاہے، گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمودقریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے، مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیریواین قراردادوں کے مطابق حل کرناہوگا،وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے،ہم کاروباری نہیں،کشمیرکاسودانہیں کریں گے، کشمیرپرہماراموقف دوٹوک ہے،باعزت طریقے سے بات کرینگے، وزیراعظم عمران خان سوداگر نہیں،کشمیر کا سودا نہیں کریں گے، ہمارامقابلہ خودسے کئی گنا بڑے دشمن سے ہے،الحمداللہ ہمیں جنگ بندی کے مقصدمیں کامیابی حاصل ہوئی، منزل ابھی دورہے،اورمسئلہ پیچیدہ ہے، دونوں جانب سے سیزفائرپرعملدرآمدکیاجارہاہے،ان کا کہنا تھا کہ جلداوورسیزپاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کے اختیارسے بڑی تبدیلی آئیگی، ووٹنگ کے اختیار سے سیاستدانوں کا اوورسیز سے رویہ بدلے گا، اوورسیزپاکستانی معاشی استحکام میں کرداراداکرسکتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق بل لائیں گے،شاہ محمودقریشی نے کہا خارجہ پالیسی پرعمل ملک میں معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے، ملک میں سیاحت کیے فروغ کیلئے بھی بھرپورکوششیں کررہے ہیں، ماضی میں سیاحت کے فروغ کیلئے کچھ نہیں کیاگیا،ہمارے شمالی علاقے سوئزرلینڈسے کم نہیں،وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے پیکج دینے جارہے ہیں ،شمالی علاقوں میں سیاحت کے بے شمارمواقع موجود ہے،شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان میں پانی کی تقسیم پرغلط فہمیاں جنم لیتی ہیں، ہم پانی کاصحیح استعمال نہیں کررہے،پانی ضائع ہوتاہے، دنیامیں فوڈ سیکیورٹی مسئلہ بنتاجارہاہے، ہم نے نئے ڈیمزپرعملاکام شروع کردیاہے،انھوں نے مزید کہا خلیجی ممالک کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں، کسی کیمپ میں نہیں جارہے، سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امت مسلمہ کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر