نیویارک میں، کشمیری رہنماؤں کے وفد کی، ڈاکٹر غلام نبی فائی،سیکرٹری جنرل ورلڈ کشمیر آگاہی فورم کی قیادت میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

نیویارک(نیشنل ٹائمز)نیویارک میں، کشمیری رہنماؤں کے وفد کی، ڈاکٹر غلام نبی فائی،سیکرٹری جنرل ورلڈ کشمیر آگاہی فورم کی قیادت میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔عالمی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ ء تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے ۔ ہندوستان، ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔نہتے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔کشمیری رہنماؤں کے وفد نے مسئلہ کشمیر کو، عالمی سطح پر، موثر انداز میں اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر