وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء کمیٹی کی قیادت سے نیویارک میں بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات

نیویارک(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء کمیٹی کی قیادت سے نیویارک میں بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات۔ وزیر خارجہ کا ایشیائ،پسیفک اور عدم پھیلاوسے متعلق ذیلی کمیٹی کے سربراہ کانگریس مین ایمی بیرا اور اعلی رکن سٹیون شابٹ کے ساتھ رابطہ ہوا۔ اقوام متحدہ میں مصروفیات کے دوران ہوا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ، کے ساتھ وسیع البنیاد، سٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے دوطرفہ اور علاقائی پہلووں سے مشترکہ مفادات کے فروغ کا باعث ہوگی۔وزیر خارجہ نے علاقائی روابط کے فروغ کے لئے دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔ وزیرخارجہ نے افغانستان کے پرامن، سیاسی تصفیہ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ افغانستان میں امن، تمام افغان فریقین اور کلیدی عالمی سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اراکین کانگریس ایمی بیرا اور سٹیون شابٹ نے حالات سے آگاہی دینے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔کانگریس اراکین نے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے پاکستان کی گراں قدر کاوشوں کوسراہا ۔اراکین کانگریس نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر