اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد پولیس کا گھریلو تشدد ،جنسی ہراسیت ،زیادتی ،جبری مشقت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ،ہیلپ لائن 8090 کا آغاز کر دیا گیا۔ڈیسک پر پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ پولیس خواتین کاعملہ تعینات کیا گیا۔متاثرین کے مدد کیلئے ایک چھت تلے قانونی، نفسیاتی ماہرین سمت طبی عملہ بھی موجود ہوگا۔ اس رابطہ نمبر پر خواتین کے مسائل سنے جائیں گے ۔آئی جی اسلام آباد سول سوسائٹی اور دیگر حکومتی ڈیپارٹمنٹ کا تعاون فراہم کرنے پر مشکور ہوں۔ قاضی جمیل الرحمان متاثرہ خواتین کو لیگل طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس ٹیم موجود ہیں۔ یہ اقدام مسائل کے حل کے لئے ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس اس سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ آئی جی اسلام آباد خواتین کے حقوق کے لیے اسلام آباد پولیس ہر دم تیار رہے گی۔ آئی جی کوئی ملک بھی اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا۔ جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں ۔آئی جی خواتین کو ترقی کی راہ میں شامل کرنے کے لیے انہیں با اختیار بنانا پڑے گا۔آئی جی اسلام آباد، اسلام آباد پولیس کا بنیادی مقصد خواتین کو دفاتر گلی محلہ اور بازاروں میں تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
اسلام آباد پولیس نے خواتین و بچوں کی مدد کے لئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ ہیلپ لائن 8090 کا آغاز کر دیا گیا



