حکومت بلوچستان نے مکران کوسٹل ہائی وے کی سکیورٹی کیلئے ہائی وے پولیس کی منظوری دیدی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) حکومت بلوچستان نے مکران کوسٹل ہائی وے کی سکیورٹی کے لیے کوسٹل ہائی وے پولیس کی منظوری دے دی۔ کوسٹل ہائی وے پولیس تشکیل دینے کے لیے ڈی آئی جی ہائی وے بلوچستان برکت حسین کھوسہ کو خصوصی ٹاسک تفویض کردیا گیا ہے۔علامیے کے مطابق کوسٹل ہائی وے پولیس 1000 نفری پر مشتمل ہوگی جب کہ کوسٹل ہائی وے پر 2 ریسکیو سینٹر اور 9 مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں تعمیر کی جائیں گی، ہر ایک پوسٹ کے لیے 100 اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ3 پوائنٹ پر سرکل آفیسز قائم کیے جائیں گے جہاں ڈی ایس پیز تعنیات ہو ں گے ، 2 ایس پی آفس اورماڑہ اور گوادر کے مقام پر قائم ہوں گے جب کہ ایک ڈی آئی جی اورماڑہ کے مقام تعینات ہوگا،گوادر کی تحصیل اورماڑہ کو صدر مقام بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 2ریسکیو سینٹروں میں 50 اہلکاروں کے لیے گنجائش ہوگی۔ دوسری جانب آئندہ مالی سال جولائی کے مہینے میں مکران بھر سے بھرتیاں کی جائیں گی  اور چیک پوسٹوں کی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ہائی وے پولیس اسٹیشنوں اور ریسکیو سینٹرز کی تعمیرات پر 800 ملین سے زائد لاگت آئے گی، پہلے مرحلے میں 400 کانسٹیبل اور دیگر اہلکاروں کی بھرتیاں مکران کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور سے کی جائیں گی ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر