صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور چینی صدر شی جن پنگ کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اورسی پیک کی ترقی کو بلند معیار پر فروغ دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور چینی صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی کو بلند معیار پر فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماو ¿ں نے باہمی خطوط کا تبادلہ کیا ہے اور اپنی اپنی حکومتوں اور عوام کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی اپنے ہم منصب کے نام خط میں کہا کہ اس تاریخی موقع پر ہم پاکستان اور چین کی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور مشترکہ مستقبل کی حامل قریبی پاک چین کمیونٹی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے چینی صدر کی اچھی صحت اور چین کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثنا چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں کہا کہ چین اور پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے سٹریٹیجک پارٹنرز ہیں جو ہمیشہ بنیادی مفاد اور بڑی اہمیت کے حامل امور پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی 70 سال سے قائم و دائم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کا سب سے قیمتی تزویراتی اثاثہ بن چکا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی خوشحالی کا اہم محرک ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے خلاف چین اور پاکستان نے خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کی جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کو مزید تقویت ملی ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں دوطرفہ سٹریٹیجک رابطوں اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید گہرا بنانے، سی پیک کی ترقی کو اعلیٰ معیار پر فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کی حامل پاک چین کمیونٹی کی تشکیل کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر