بلال اصغر وڑائچ کی جعلی ڈگری کامعاملہ، عدالت نے جامعہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے15جون تک جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے نو منتخب وزیر یوتھ افیئرز بلال اصغر وڑائچ کی جعلی ڈگری کامعاملہ۔ عدالت نے جامعہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے15جون تک جواب طلب کرلیا۔عدالت کا الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بلال اصغر وڑائچ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے غلام سرور نہنگ کی درخواست پرسماعت کی ۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار کے مطابق گوجرہ پی پی 118 سے بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے کی نشت پر منتخب ہوئے۔ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ نے گریجویشن کی جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لیا۔ جعلی ڈگری کی بناپر الیکشن میں حصہ لینے سے وہ صادق، امین نہیں رہے۔ جامعہ پنجاب سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آئین کے آرٹیکل 62,63 کے اہل ہونا ضروری ہے ۔صوبائی وزیر بلال اصغر وڑایچ نے جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ انتخاب کالعدم قرار دیاجائے۔عدالت الیکشن کمیشن کو پی پی 118 میں ضمنی انتخابات کروانے کاحکم دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر