وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، کرونا وبائی چیلنج سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر صدر جنرل اسمبلی کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اس ہنگامی اجلاس کے ذریعے اقوام متحدہ کے باقی اداروں بالخصوص سلامتی کونسل کو واضح پیغام جائے گا ۔جن کی بنیادی ذمہ داری، عالمی امن و سلامتی کا قیام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید مضطرب ہے ۔ وزیر خارجہ نے اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری اور فوری طور پر سیز فائر کروائے جانے کے پاکستان کے مطالبے کو دہرایا۔وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت شہادتوں اور ان کی قیادت کی نظر بندیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے چیرمین تحریک حریت جموں و کشمیر کی زیر حراست شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کو کرونا عالمی وبا کے اقتصادی مضمرات سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر موثر کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کو جلد دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر