قائمہ کمیٹی کسی کے بھی وارنٹس نکال سکتی ہے،گمراہ کرنیوالے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا رمیش لال کی کنوینئر شپ میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ریلوے اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، رمیش لال کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ سکھر کی غلط بیانی پر خود برہم ہے، اعظم سواتی نے ڈی ایس سکھر کیخلاف کارووائی کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔ذیلی کمیٹی نے ڈی ایس سکھر سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کرنے کی بجائے کمیٹی کو گمراہ کرنے پر ارکان برہم ہو گئے ،ارکان نے کہا کہ ریلوے افسران غلط بیانی کرکے کمیٹی کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، ریلوے حکام نے کمیٹی میں کہا کہ سکھر ڈویژن میں عملی طور پر قبضہ مافیا کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔قائمہ کمیٹی نے سکھر کے تین ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ، تینوں ایس پی پولیس کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی، اوروزارت ریلوے کو اگلے اجلاس تک عملدرآمد رپورٹ سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی کمیٹی رکن امجد نیازی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی آنکھ اور کان ہے،قائمہ کمیٹی کسی کے بھی وارنٹس نکال سکتی ہے،قائمہ کمیٹی کو گمراہ کرنیوالے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر