احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر سکھ شہری نے اجے دیوگن کی گاڑی روک لی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کو کسان احتجاج کی حمایت نہ کرنا بھاری پڑ گیا، مشتعل سکھ شہری گاڑی روک کر بالی وڈ اداکار پر لعنت ملامت رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان احتجاج کے حمایتی سکھ شہری نے اجے دیوگن کی گاڑی ممبئی کے فلم سٹی کے گیٹ پر روک دی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی کسان مسلسل ویڈیو بناتا رہا جبکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اجے دیوگن اضطراب کا شکار رہے ۔ویڈیو بناتے اجے دیوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے احتجاجی نے کہا کہ یہ پنجاب کے خلاف اور دشمن ہیں، یہ دیکھو جسے شرم ہی نہیں۔احتجاجی نے 15 منٹ تک اجے دیوگن کو فلم سٹی کے گیٹ پر روکے رکھا جبکہ احتجاجی کی شناخت راجدیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔اجے دیوگن کے سکیورٹی گارڈ کی درخواست پر سکھ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر