پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان کا الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی گروپ لیڈر سعید اکبر نوانی اسمبلی میں الگ نشستوں کیلئے سپیکر سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق الگ نشستوں کے حصول کیلئے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی مشاورت مکمل ہوگئی۔ صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔ ترین گروپ کا دعوی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کے 30 ارکان ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ کا کہنا ہے علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر اپنے ارکان کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے تمام ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کیخلاف بجٹ کی منظوری تک کوئی ایکشن نہیں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے بیانات اور سر گرمیاں نوٹ کر رہے ہیں، کوئی بھی اقدام وقت آنے پر وزیراعظم کی اجازت سے اٹھائیں گے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی اور قیادت کیخلاف بولنے والے پہلے عہدوں اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر