سونیا حسین کو دو سال بعد بھی فلم ٹچ بٹن میں کام کرنے کے پیسے نہ مل سکے

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ سونیا حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فلم میں 2 سال پہلے کام کیا لیکن اب تک اس کے پیسے نہیں ملے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں احسن خان کے سوال کے جواب میں سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ٹچ بٹن میں کام کیے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہیں چیک نہیں ملا۔ احسن خان نے سونیا حسین سے چیک نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو سونیا نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ مجھے چیک کیوں نہیں ملا۔ جس پر احسن خان نے کہا یہ لڑکی سب کچھ بول دیتی ہے۔واضح رہے کہ فلم ٹچ بٹن اداکارہ عروہ حسین کا پروجیکٹ ہے اور وہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں سونیا حسین کے علاوہ اداکار فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کورونا وبا کے باعث رکی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر