سکھر،مسافر کوچ حادثے کا شکار، 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی

سکھر(نیشنل ٹائمز ) سکھر میں قومی شاہراہ پر دبر کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر دبر کے قریب پیش آیا جہاں ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث روڈ سے اتر کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اور موٹروے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کرکے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے سیدھا کرکے دبی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ وہ سفر میں سو رہے تھے کہ اچانک جھٹکے محسوس ہوئے اور کوچ الٹ گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر