پشاور (پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں ، اگلے 10سال میں پاکستان میں 10ڈیمز بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود مہمند ڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، مہمند ڈیم 2025 تک مکمل ہوجائے گا، جس سے پشاور کے لوگوں کو بھی سہولت ملےگی، کیوں کہ مہمند ڈیم سے پشاور والوں کو سستی بجلی میسرآئےگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں، اسی لیے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ازسر نو دیکھ رہے ہیں اور آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے جب کہ ماضی کی حکومتوں نے معاہدے کرکے آئی پی پیزسے پیسے کھائے، جس قیمت پربجلی بن رہی ہے اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ فکر نہ کریں، دُم دباکرلندن بھاگے سیاستدانوں کو قوم واپس لائے گی ، وہ سیاستدان پیسا بچانے کیلئے لندن بھاگے ہوئے ہیں جو کہتے تھے کدھر ہے نیا پختونخواہ،سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، ان کو قانون کے نیچے لانا میرا عزم ہے، ہم جب بڑے خواب پاکستان کانام لیتے ہیں تو عظیم لیڈر علامہ اقبال اور قائد اعظم پاکستان کو ماڈل ریاست بنانا چاہتے تھے، جہاں قانون کی بالادستی ہو، ہماری تباہی کا باعث امیر کیلئے ایک قانون اور غریب جیلوں میں ہوتا ہے، ہم نے قانون کی بالادستی قائم کرنا اور کمزور طبقات کو اوپر اٹھانا ہے، سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، میر اعزم ہے کہ میں نے ان کو این آراو نہیں دینا ، قانون کے نیچے لے کر آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقات کی ذمہ داری لیں، امیر کے لیے این آراو تباہی کا سبب بنا، پانچ سال ختم ہوں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کمزور طبقات کو کیسے اوپر اٹھایا ہے، یہ نہیں دیکھنا چاہتا امیر کیسے رہتے ہیں؟ پختونخواہ کے لوگ کبھی کسی جماعت کو دوسری باری نہیں دیتے، لیکن پی ٹی آئی کو دوسری باری دی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے پاکستان میں سب سے تیزی سے غربت پختونخواہ ہے،سب سے تیزی کے ساتھ امیر اور غریب میں فاصلہ کم اورانسانوں پر سرمایہ کاری پختونخواہ میں کی گئی، اسی لیے دوتہائی اکثریت دی، مجھے کہا جاتا تھا کدھر ہے وہ نیا پختونخواہ؟ وہ سیاستدان جو پیسا بچانے اور قانون سے بچنے کیلئے دُم دبا کر لندن بھاگے ہوئے ہیں، فکر نہ کریں زیادہ دیر نہیں بچیں گے قوم واپس لے کر آئے گی، پانچ سال بعد سب سے بڑا انقلاب صحت میں آئے گا، پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پورے پاکستان کو کور کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے اگلے 10سال میں 10 نئے ڈیمز بنانے کی خوشخبری سنادی



