اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوےکی سہولت 24 گھنٹے کے لیےکردی گئی ہے۔دوسری جانب 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں مرحلہ وار اسکول کھولنےکی اجازت ہوگی۔یکم جون سے ڈیڑھ سو افرادکےساتھ اوپن ائیر میرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی۔ تاہم مزارات ، سنیما، ان ڈور ڈائننگ ، ان ڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔
این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان



