قبضہ چھڑائی گئی زمینیں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں استعمال ہوں گی

لاہور(نیوز ڈیسک ): حکومت پنجاب نے واگزار کروائی گئی اراضی کو محفوظ بنانے کے لیے زمین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور بلین ٹری منصوبے میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے واگزار شدہ اراضی کو محفوظ بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑ واگزار اراضی 2 منصوبوں میں استعمال کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراضی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور بلین ٹری منصوبے میں استعمال کیا جائے گا۔محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈھائی سال میں 1 لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ زمین واگزار کروا لی ہے جس کی مالیت 425 ارب روپے سے زائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں سے 1 لاکھ 42 ہزار 470 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ شہری علاقوں سے 1 ہزار 969 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق 10 سال میں صرف 2 ارب 60 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرایا گیا تھا، موجودہ حکومت نے 27 ماہ میں 181 ارب 1 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار روپے کی اراضی واپس لی۔27 ماہ میں قومی خزانے کو 200 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا جا چکا ہے، عوام کی جانب سے موصول 6 ہزار 474 شکایات میں سے 5 ہزار 196 شکایات پر بھی کارروائی مکمل کی گئی۔شکایات کے نتیجے میں بھی 210 کروڑ روپے سے زائد رقم ریکور ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر