اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کے چیف کوآرڈینیٹر اور سربراہ کو ر کمیٹی رحمان علی باجوہ نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور جناب علی محمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میںہوئی۔ حکومت کے ساتھ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا 10فروری کے دھرنے اور 11 فروری کے معاہدے پر سیر حاصل گفتگوہوئی۔ رحمان باجوہ نے صوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ کی واضح ہدایات جاری ہونے کے باوجود اب تک% 25 ڈسپیر یٹی ریڈکشن الاؤنس نا ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔اور گریڈ ا تا 16 کی اپ گریڈ یشن جو کہ معاہدے میں شامل ہے کو گورنمنٹ کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے پر بھر پور احتجاج کیا ۔اور آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں پائی جانے والی تفریق کو ختم کیا جائے گا اور چاروںاہڈاک الاوئنسزکو بنیادی تنخواہوں میں شامل کیا جائے ۔وزیرے مملکت علی محمد خان نے معاہدے پر من وعن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے اور صوبوں کے ملازمین کے ساتھ بھی ناانصافی کو دور کرنے میں اپنے کردار ادا کرنے کا اعادہ کیاہے۔ اور وعدہ کیا کہ اگلے ہفتے کو تینوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو اسلام آباد طلب کیا جائے گا اور واضع ہدایات دی جائیں گی۔ ا ور بہت جلد مسئلہ کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔علی محمد خان کی یقین دہانی پر رحمان علی باجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کو باور کرایا کہ تمام سرکاری ملازمین کسی صورت میں اپنے جائز اور آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہو نگے اور احتجاج کے باوجود ملک کی ترقی کے لیئے ہمیشہ کی طرح کوشاں ہیں۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے سرکاری ملازمین کو بڑی یقین دہانی کرا دی



