حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نیشنل ٹائمز ) پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے، اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے،اگر حکومت کو ساری چیزوں کیلئے باہر کے ممالک سے بھیک لینا ہے تو پھر یہ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں،سرکاری ٹی وی صرف خوشامد نامہ بن گیا ہے، لوگ لاکھوں تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کچھ کام نہیں کرتے۔ بدھ کو چیف جسٹس قیصررشید اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی وی کے ملازم کے سروس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ اگر ہماری حکومت کو ساری چیزوں کیلئے باہر کے ممالک بھیک مدد لینا ہے تو پھر یہ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں، ہر ادارے کیلئے باہر سے ماہرین طلب کئے جائے گے تو کیا ہمارے ملک میں ایسا کوئی نہیں جس میں اداروں کو ٹھیک کرنے کی اہلیت ہوں؟، حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ہر چیز میں باہر سے امداد طلب کی جاتی ہے، اس میں خدشہ پیدا ہوگا کہ ملک کی سلامتی پر سمجھوتا کیا جا رہا ہے کیونکہ اگر باہر سے کوئی آکر آپ کیلئے ادارے ٹھیک کرتا ہے تو انکے مفادات کو بھی تو تحفظ ملے گا، کیا حکومت کو خبر نہیں کہ سرکاری ٹی وی خوشامد نامہ بن گیا ہے۔ پی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے سروس سے متعلق تمام امور یہاں سے فائنل کرکے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں چونکہ اب وہاں پر پی ٹی وی کی ری اسٹرکچرنگ ہو رہی ہے اور بورڈ اف گورنر بھی تحلیل کر دیا گیا ہے اسلئے یہ تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ پی ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ ایک پرائیوٹ فارم اس کی ری اسٹرکچرنگ کررہی ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ٹی وی صرف خوشامد نامہ بن گیا ہے، لوگ لاکھوں تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کچھ کام نہیں کرتے۔ عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو (آج) جمعرات کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر