فلسطین، اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے

نیویارک (نیشنل ٹائمز) فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور اور ظالمانہ حملوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا فوری اجلاس آج (جمعرات) نیویارک میں ہو گا۔ یہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ کے چیئرمین اور عرب گروپ کے سربراہ کی مشترکہ درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے او آئی سی کے چیئرمین عبدلباری اور عرب گروپ کے سربراہ سفیان ممونی نے خط پر دستخط کر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر کو دیا جس کے بعد صدر نے گزشتہ روز اجلاس کی طلبی کا اعلامیہ جاری کیا۔ “مشرق وسطی کی صورتحال “اور “فلسطین کاسوال” کے موضوع پر مبنی اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر فلسطین کی حمایت کے سفارتی مشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے صدر کے ترجمان برندن ورما نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کے لیے طے شدہ اجلاس آج(جمعرات ) ہو گا لیکن ابھی تک کوئی قرارداد جمع نہیں کی گئی ہے۔ جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مطالبے پر کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ اس حوالے سے سلامتی کونسل کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں جو بے نتیجہ ختم ہوئے اور کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر