وزیر خارجہ کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے آنیوالےوزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی فلسطین کے حوالے سے منعقدہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کو عشائیے کی دعوت ۔عشائیہ کا اہتمام نیویارک میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں کیا جا رہا ہے ۔عشائیے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انہیں فلسطین کے حوالے سے پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں، مشترکہ لائحہ عمل کیلئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ رائے عامہ کو تحریک دینے، عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی مخدوش صورت حال کی جانب مبذول کروانے اور مسلم امہ کی یکساں آواز کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کیلئے تمام سفارتی کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل مورخہ 20 مئی کو منعقد ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر