جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے، پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، جمعہ کو لال حویلی کے باہر فلسطین سے یکجہتی کیلئے جلسہ ہوگا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دو بڑے پراجیکٹ ہیں، ایک نالہ لئی اور دوسرا یہ ہسپتال، یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہو جائے گا، ڈاکٹر فیصل کا مشکور ہوں، وہ ماں بچہ ہسپتال دیکھنے کیلئے آئے، کینسر کا بھی ایک ڈیپارٹمنٹ ہوگا، 16 سال سے جو کام روکا ہوا تھا، وہ 2 سال میں 80 فیصد تک مکمل کیا، 6 ماہ کے اندر کوشش کرینگے کہ ایک او پی ڈی چل جائے، مشینری کو 100 بیڈ کیساتھ چلا دیں، انگریز دور کے بعد یہ ماڈرن ہسپتال ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دورہ بہت کامیاب ہوا، سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو لال حویلی میں فلسطین کے حوالے سے جلسہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر