فلسطین کا بحران، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا روانگی سے قبل بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فلسطین کے حوالے سے جاری سفارتی کاوشوں سے متعلق اہم بیان آگیا۔وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ہماری کوشش ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے ہم او آئی سی کے پلیٹ فارم کو موثر انداز میں استعمال کریں۔پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ اس مسئلے پر امہ یکجا ہواو آئی سی کے پلیٹ فارم سے ہم جتنی موثر آواز اٹھا سکتے تھے ،ہم نے اٹھائی۔آج میں ترک اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک روانہ ہو رہا ہوں ۔سوڈانی وزیر خارجہ بھی ہمارے ساتھ نیویارک روانہ ہوں گے۔انشاء اللہ 20 تاریخ بروز جمعرات ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔جب سے فلسطین کی صورتحال بگڑنا شروع ہوئی ،ہم نے یورپی ممالک میں مقیم 60 ملین مسلمانوں سے گزارش کی کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں۔آج بیشتر یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔لندن میں دو لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف پٹیشن پر دستخط کر دیئے ہیں ۔تاکہ ایوان نمائندگان میں اس پر بحث ہو سکے یورپ کے باسیوں نے اپنی حکومتوں کی سوچ کو متاثر کیا ہے۔آج یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ (High Representative ) نے بھی سیز فائر کا مطالبہ کر دیا ہے۔سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر یکجہتی کی کاوشوں کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کر دیا گیا ۔آج امریکہ کے اندر سے فلسطین کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر منعقدہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کردار قابل ستائش ہے ۔سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔اردن اور مصر بھی سیز فائر کیلئے متحرک دکھائی دیتے ہیں ۔مصر کے وزیر خارجہ سے میری بات بھی ہو چکی ہے اور دوبارہ بھی کروں گا۔تشویش اس بات کی ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے باعث ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔مصر وہ کوریڈور فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے، حسبِ ضرورت، فلسطین میں امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو سکتی ہے ۔آج فلسطین کے وزیر خارجہ ہمارے ہمراہ ہوں گے۔سفر کے دوران ہمیں ان سے تفصیلی تبادلہ ء خیال اور زمینی حقائق جاننے کا موقع میسر آئیگا۔ہم نے کل نیویارک روانہ ہونا تھا لیکن فلسطین کے وزیر خارجہ کے نہ پہنچ سکنے کے باعث ہمیں ایک دن کیلئے روانگی موخر کرنا پڑی ۔آج وہ تشریف لا رہے ہیں ۔انشاءاللہ ہم اکٹھے نیویارک روانہ ہوں گے۔ جب تک رائے عامہ متحرک نہیں ہو گی یہ بدمست ہاتھی، آرام سے نہیں بیٹھے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے 21 مئی، بروز جمعہ، کو یوم یکجہتی ء فلسطین کے حوالے سے کال دی ہے۔ میری پوری قوم سے گذارش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اس کال پر باہر نکلے ۔فلسطینیوں پر جو قیامت ٹوٹ رہی ہے ،ان کی آواز کے ساتھ آواز ملائیے اور بھرپور اظہار یکجہتی کیجئے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر