اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ” پاکستان ہاؤس” انقرہ (ترکی ) آمد۔ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ کی پاکستانی سفیر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت۔وزیر خارجہ کی عشائیے کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران کے ساتھ غیر رسمی گفتگو ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین کثیرا لجہتی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین، نکتہ ء نظر کی مماثلت نے ان تعلقات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے “اقتصادی سفارت کاری” کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس کی عمارت کا بھی معائنہ کیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں موجود “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ” پاکستان ہاؤس” انقرہ (ترکی ) آمد



