شہباز فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت ریفرنسز پر سماعت 14 جون تک ملتوی

لاہور (نیشنل ٹائمز) احتساب عدالت میں شہباز فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ،آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، حمزہ شہباز اور شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا وہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد سے خصوصی طور پر آئے ہیں، لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ لمبی تاریخ دی جائے، جس پر عدالت نے تینوں ریفرنسز میں سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر