فلسطین کی بگڑتی صورتحال ،وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

استنبول ( نیشنل ٹائمز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو اب متحدہ ہونا پڑے گا،بہت سارے ممالک جان بوجھ کر خاموش ہیں، 20 تاریخ کو جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور جن اسلامی ملکوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان کو بھی ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ترکی میں موجود ہوں اور فلسطینی وزیر خارجہ نے بھی ترکی پہنچنا تھا لیکن فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ کا انتظار کریں گے اور فلسطینی وزیر خارجہ کو روکنا بہت ناانصافی ہو گی۔ کوشش ہے کہ کل فلسطینی وزیر خارجہ ہمیں استنبول میں جوائن کر لیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں اور ترک عوام بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں جبکہ ترکی نے انتہائی سخت مؤقف اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہم نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ نیویارک میں دیگر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔ اسرائیل فلسطین میں بہت ظلم کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف پاکستان یا ایک اور اسلامی ملک کے مؤقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا، تمام اسلامی دنیا کو متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 20 تاریخ کو جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور جن اسلامی ملکوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان کو بھی ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت سمجھداری سے چلنے کی ضرورت ہے اور اس وقت غلط قدم اٹھانا فلسطینیوں کے مفاد میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی راکٹ فائر ہوتا ہے تو اسرائیل سیلف ڈیفنس کی آڑ میں غزہ پر حملے کے لیے جواز بنا دیتا ہے۔ بہت سارے ممالک جان بوجھ کر خاموش ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر