لاہور ہائیکورٹ نےشہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔شہباز شریف نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر نے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی تاہم اس درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت نہیں ہورہی۔ چیف جسٹس نے کوروناکے باعث توہین عدالت کی درخواستوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ توہین عدالت کی درخواستوں پر دو ماہ سے پابندی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ ان کی درخواست پر کل جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر