بہتر قوت مدافعت اور نیند کیلئے جادوئی مشروب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )طبی ماہرین کی جانب سے وائرل، انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے قوت مدافعت مضبوط اور نیند پوری کرنا تجویز کیا جاتا ہے مگر مصروف، بھاگتی دوڑتی روٹین کے دوران نیند کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اور قوت مدافعت کمزور پڑنے لگتا ہے جس کا علاج گھر میں موجود دیسی مسالوں سے بنائے گئے مشروب سے کیا جا سکتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق نیندکی کمی کے سبب وزن اور ذہنی دباؤ میں اضافہ ہونے لگتا ہے، پر سکون نیند نہ لینے کے سبب دماغی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے بچانے والا نظام ، قوت مدافعت کمزور پڑنے لگتا ہے جس کے سبب انسان کے متعدد بیماریوں میں گھرنے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل اینٹی سیپٹک خصوصیات سے بھرپور گرم مسالے میں شمار کیے جانے والی ہلدی سے بنا دودھ پینا تجویز کیا جاتا ہے۔اس ہلدی دودھ میں اگر چند اجزا مزید شامل کر لیے جائیں تو یہ نہ صرف ہلدی دودھ کا ذائقہ بڑھا دیتے ہیں بلکہ اس کے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔قدرتی اجزا سے تیار کیے جانے والے اس مشروب کو ماہرین کی جانب سے ’مون شائن مِکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے استعمال سے مجموعی صحت سمیت نیند میں بھی بہتری آ تی ہے۔’ مون شائن مِکس ‘ بنانے کے لیے درکار اجزا مندرجہ ذیل ہیں:

10 کھانے کے چمچ ہلدی

2 کھانے کے چمچ پسی ہوئی لونگ (باریک پاؤڈر کی شکل میں)

4 کھانے کے چمچ ادرک کا پاؤڈر

3 کھانے کے چمچ لال گلاب کا ؤڈر

2کھانے کے چمچ جائفل کا پاؤڈر

2 کھانے کے چمچ دار چینی پاؤڈر

5 کھانے کے چمچ ملٹھی پاؤڈر

15 کھانے کے چمچ براؤن شکر یا پسا ہوا گُڑ لے لیں۔

اب ان سب اجزا کو اچھی طرح ملا کر ایک ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔
طریقہ استعمالرات سونے سے قبل اس سفوف کا ایک چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں، اس دودھ یعنی کہ ’مون شائن مِکس‘ سے پر سکون نیند میں مدد ملے گی، قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا اور نظام ہاضمہ درست ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر