ممکنہ طوفانی ہوائوں اور بارشوں کی پیشگوئی، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ کا سرکلر جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)ممکنہ طوفانی ہوائوں اور بارشوں کی پیش گوئی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ایئر سائیڈ کے منیجر کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں فوری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فکس ونگ طیاروں اور روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، جب کہ کچھ طیاروں کو ہواں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے،سرکلر میں ہلکے آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سی اے اے نے کہا ہے کہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے بارشوں کے دوران ایم یو میٹر پارٹی تیار ہوگی، محفوظ سفر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، اس لیے ایئر پورٹس کی حدود میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے اور فیومیگیشن کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر