اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریض انتقال کر گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے،این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 76 مریض جاں بحق



