میرے خلاف سازش کی جارہی ہے: راکھی ساونت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کسی کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں کیا ہے بلکہ یہ اُن کے خلاف سازش ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے اس معاملے کا کوئی علم ہے اور نہ ہی میں کسی شائلیش سری واستاوا نامی شخص کو جانتی ہوں۔‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’یہ میرے خلاف ایک سازش ہے کیونکہ اگر میں نے کسی کے ساتھ 2017 میں فراڈ کیا ہوتا تو وہ اُسی وقت مقدمہ درج کرواتا، اتنے سالوں بعد ایکشن لینے کا خیال کیسے آیا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یہ مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا کہ جب میں بگ باس کے سیزن 14 کی مقبول ترین کنٹسٹنٹ بنی۔‘راکھی ساونت نے کہا کہ ’یہ تمام حالات دیکھ کر تو یہ واضح ہوگیا کہ کوئی میرے خلاف سازش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔‘واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔شائلیش سری واستاوا نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ ’اُنہوں نے 2017 میں مشترکہ طور پر راکھی اور اُن کے بھائی کے ساتھ ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے راکھی کے بھائی کو 6 لاکھ روپے دیے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ راکیش نے اُن سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اُس کے بدلے اُنہیں 7 لاکھ روپے کا ایک چیک دے دیا جو کہ جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار اُن کے پیسے کھاگئے۔یاد رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل قابلِ تحسین، سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہئے: صدر شی
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا
ایران امریکا مذاکرات میں درست سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے: وزیراعظم
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر