ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، امریکا آج پہلے سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب یہاں امن کی بات کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، امریکی معیشت پہلے سے مضبوط ہوئی ہے، امریکا اور امریکی شہریوں کا مستقبل روشن ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی سرحدیں محفوظ ہوگئی ہیں، امریکی معیشت اور سرحدیں بھی پہلے سے مضبوط ہوئی ہیں، امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پہلے غیر قانونی تارکین وطن امریکا آتے تھے، اب ان کی تعداد صفر ہے، امریکا کا مستقبل روشن ہے۔

ایران سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی کر رہا تھا، اب نہیں کرسکتا، ایران ہر گز ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ملٹری آپریشن کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی معیشت تباہ ہوچکی، مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ گئی، ایران دنیا میں دہشتگردی کا سہولت کار ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم دنیا کو محفوظ ترین بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، میں نے امن قائم کیا اور خطرات کا مقابلہ کیا، ایرانی حکومت نے کئی دہائیوں سے زندگی اجیرن کررکھی تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں بڑے فیصلے کا اعلان کرنے جارہا ہوں، مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کروں یا انہیں دوبارہ پنپنے کا موقع دوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یقین ہے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد ایران سے معاہدہ ہوجائے گا، ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں کہ مڈ ٹرم الیکشن میں میری پوزیشن کیا رہتی ہے۔

ٹرمپ کا پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ، شہباز شریف کی تعریف

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ بھی کیا اور پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف کی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میں نے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

امریکی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بہترین شخص ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ جلد ہو جائیگا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد معاہدہ ہوجائے گا، روس اور یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی دشمن کو گرین لینڈ میں فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے، گرین لینڈ معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ معاہدہ نیٹو، امریکا اور یورپ کی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔

کیوبا ناکام ریاست ہے

صدر ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق کہا کہ کیوبا ایک ناکام ریاست ہے اور منہدم ہوجائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کیوبا کے رہنماؤں سے مذاکرات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیوبا کے ساتھ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

نیویارک میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران کیوبا کے وفد نے واک آؤٹ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر