پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،کل عید منائی جائیگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعرات 13 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول شہادتوں پر کمیٹی ارکان کے درمیان اختلاف ہوا تاہم ملک کے مختلف شہروں سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر کل عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، کراچی میں کوئی شہادت موصول نہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی، جب کہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر بھی شریک ہوئے۔اس سےقبل محکمئہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر کل بروزجمعرات کو منائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر