چین میں اپریل کے دوران مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)چین میں گذشتہ ماہ مسافرکاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے جب کوویڈ- 19 کی وبا کے دوران کاروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی تھی۔چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے)کے اعداد و شمار کے مطابق مسافر گاڑیوں ، جن میں سیڈان ، اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑیاں اور کثیر المقاصد گاڑیاں شامل ہیں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.4 فیصد اضافے کے ساتھ اپریل میں تقریبا 16لاکھ 10ہزار یونٹ رہی۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ مارچ سے اپریل تک اس تعداد میں 8.3 فیصد کمی ہوئی۔ ابتدائی چار مہینوں میں مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں50.7 اضافے کے ساتھ 67لاکھ یونٹ رہی جو2005 میں سی پی سی اے کی جانب سے خوردہ فروخت کے اعدادوشمار جمع کرنے کے بعد سے ریکارڈ اضافہ ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس اعلی نمو کو گذشتہ سال کی اس مدت میں گاڑیوں کی کم فروخت سے منسوب کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اپریل میں لگژری کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ 2019 میں اسی مہینے کے مقابلے میں اس میں 50 فیصد اضافہ ہوا جو چین میں کھپت میں مضبوط نمو کے باعث ہونے والے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر