ہم ‏غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم عمران خان نے غزہ و فلسطین کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ ‏غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بدھ کو ٹویٹر پر  وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین و غزہ کے عوام کیساتھ یکجہتی اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مضبوط پیغام دیا، عمران خان نے لکھا کہ ‏”میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں” انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ معروف مفکر اور دانشور نوم چومسکی کا قول بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے آزاد فلسطین کی حمایت میں لکھا کہ ” تم میرا پانی لیتے ہو، میرے زیتون کے درختوں کو جلاتے ہو، میرا گھر تباہ کرتے ہو، مجھ سے میرا روزگار چھینتے ہو، تم نے میری سرزمین مجھ سے چھین لی، میرے والد کو قید میں ڈال دیا، میری ماں کو مار دیا اور میرے ملک پر بمباری کی، ہم سب کو بھوکا مار دو، ہمیں ذلت سے دوچار کرو لیکن اب کے باوجود الزام تو مجھ پر ہی لگے گا کہ  میں نے ایک راکٹ فائر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر