عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

کراچی (نیشل ٹائمز) معروف اداکارہ عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا۔ گزشتہ روز عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی، جس کے جواب میں ایک مداح نے طویل پیغام میں انہیں سراہا اور ان کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عفت 40 برس کی ہوجانے کے باوجود بالکل جوان دکھتی ہیں۔مداح نے لکھا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ بہت مہربان اور نرم دل ہیں، ان کی جلد بالکل بچوں جیسی ہے، سب ان سے نفرت کرتے ہیں لیکن مجھے عفت بہت پسند ہیں۔مداح کے طویل کمنٹ پر عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔اداکارہ کے اپنی عمر کے حوالے سے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں کہ گوگل پر ان کی عمر 40 برس بتائی جاتی ہے لیکن انہوں نے اپنی اصل عمر بتائی ہے۔ایک اور کمنٹ میں عفت نے لکھا کہ بوڑھا ہونا کوئی برائی نہیں ہے، نا ہی تصویر کھینچنا۔اداکارہ نے تنقید کرنے والے مداح کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم وہ اپنی تنقید کو مفید بنائیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر