پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں, سعودی وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،پاکستانی افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے جارہے ہیں،سرمایہ کار دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔۔ خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ،اتوار کو سرکاری ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران انٹرویو دینے پر خوشی ہو رہی ہے ،دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے۔ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں ،یہ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دورے میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز تھی۔ دونوں ملکوں کے ستر سالوں پر محیط تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ سعودی ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اعلیٰ سطحی دوروں کے علاوہ دیگرحکام کی سطح پر بھی دورے ہونگے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اہم تنظیم ہے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے او آئی سی کا کردار اہم ہے ، عالمی برادری کے درمیان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے بات چیت کی ضرورت ہے۔ خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عمل پیرا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید پاکستانی افرادی قوت کو سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستانی افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے جارہے ہیں۔ پاکستانی افرادی قوت کو سعودی قوانین کے تحت سہولیات دے رہے ہیں۔ سرمایہ کار دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطے کی سیکیورٹی اور خوشحالی کے ویژن کے معترف ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔



  تازہ ترین   
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر