وزیراعظم کے دورہ سے پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ ملے گا، مراد سعید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہو گا اور روابط کو فروغ ملے گا، سعودی عرب پاکستان ملک کر دشمن کی سازشوں کا بھرپور عزم سے مقابلہ کریں گے، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا اور ناموس رسالتؐ کے حوالے سے مل کر حکمت عملی تیار کریں گے۔جمعہ کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سعودی تعاون سے چلنے والی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلاحی کام کرنے پر سعودی ادارے کے شکرگزار ہیں جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات سے سعودی سفیر کو آگاہ کرتے رہتے ہیں اور پاکستان میں امدادی کاموں پر سعودی قیادت کے مشکور ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی امداد پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میں مقیم ایک لاکھ 29ہزار افراد میں سعودی امداد تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں میں روابطہ کو مزید فروغ ملے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب دشمن کی سازشوں کا بھرپور عزم سے مقبالہ کریں گے، دونوں ممالک مغربی بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بھی اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان ناموس رسالتؐ اور اسلاموفوبیا پر ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ملک میں غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام اور احساس کفالت پروگراموں سمیت کئی فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں، معاشرے کے کمزور طبقے کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور وزیراعظم عمران خان اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر