حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا، ترجمان(ن) لیگ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا، عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے سیاسی انتقام کی بناپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اپوزیشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں،عمران صاحب عوام کو ریلیف ، روزگار ، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے اربوں روپے کے 23فارن فنڈنگ اکاونٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے 122 ارب کی ایل این جی اور500ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل اور سنگین مذاق ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر