چین، ووہان کے ہوائی اڈے پرمسافروں کی روزانہ تعداد میں ریکارڈ اضا فہ

ووہان(نیشنل ٹائمز)گزشتہ سال کے اوائل میں نوول کرونا وائرس کی وبائی مرض سے شدید متاثر ہونے والیچین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان کے ہوائی اڈے نے بدھ کے روز 87ہزار مسافروں کو نمٹا یا ، یہ سال 1995 میں آپر یشنز فعال ہونے کے بعد سے روزانہ کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔ہوبے ایئر پورٹس گروپ کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر لیو روئی نے کہا کہ یکم سے 5 مئی تک یوم مئی کی تعطیل کے دوران ووہان کے تیان ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 3 لاکھ3 9 ہزار مسافروں کی آ مدورفت کی حامل 3 ہزار3 پروازیں نمٹائیں ۔لیو نے کہا کہ پروازوں کی تعداد نوول کرونا وائرس کی وبا سے قبل سال 2019 میں اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تھی اور مسافروں کی تعداد 6.5 فیصد زیادہ تھی۔ لیو نے کہا کہ بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ ژو ، کن منگ ، چھنگ ڈو ، ہائیکو اور شین ژن بیرون ملک جانے والے ووہان سے مسافروں کے لئے مقبول مقامات میں شامل تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر