نیب لاہور کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور

لاہور (نیشنل ٹائمز ) نیب لاہور نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گرینڈ ایونیو ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور کرلی ۔ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 5 مئی کو ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کی جانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کیجانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توثیق کردی۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہائوسنگ سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جا رہا ہے اور پلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ملزم کی رہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڑ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اور ڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ، DHA-8 میں موجود 68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹائون میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل ہیں، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران نیب لاہور بدعنوان عناصر سے 75 ارب سے زائد کی رقم برآمد کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر