اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 190 کورونا ویکسینیشن مراکز قائم کیے ہیں،گھر گھر بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی شروعات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے، دوسرے صوبوں کو سندھ کے اقدامات سے سیکھنا چاہئے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 190 کورونا ویکسینیشن مراکز قائم کیے ہیں جبکہ یومیہ 25 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کے لئے ایک نیا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔گھر گھر بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی شروعات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے، دوسرے صوبوں کو سندھ کے اقدامات سے سیکھنا چاہئے۔
سندھ حکومت نے مجموعی طور پر 190 کورونا ویکسینیشن مراکز قائم کیے ہیں،سینیٹر شیری رحمان



