پنجاب میں 8سے16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں 8سے16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔ انہوں نے کہا سیاحتی مقامات کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔ مزید براں لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں آٹھ مئی سے مکمل لاک ڈاون ہوگا۔ صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، جہاں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ سندھ حکومت نے بھی صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹھ مئی سے پندرہ مئی تک بند رہیں گے۔ کینجھر جھیل، مکلی، گورکھ ہل اسٹیشن اور موہنجو داڑو سمیت صوبے کے تمام دیگر مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر