وزیر خارجہ سے مرکزی علماء کونسل، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مرکزی علما کونسل، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔بات چیت کے دوران اتحاد بین المسلمین اور تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی علماء کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد نے عالمی فورمز پر “اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا علم بلند کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔حافظ مقبول احمد نے تحفظ عقیدہ ء ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے مرکزی علماء کونسل کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت ان بنیادی عقیدوں میں سے ہے جس پر اْمت کا اتفاق اور قطعی اجماع ہے۔فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے علما کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر