اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹانک پولیس اور CTD ڈیرہ کی مشترکہ کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، کافی مقدار میں ایکسپلوزیوز اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود شاہ عالم داودخیل روڈ نزد میراندی کے مقام پر اراضیات میں دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کی موجودگی کی سورس اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے فوری طور پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے سے پیشتر بروقت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کئے جس پر بلاتاخیر زیرنگرانی ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ شہید مرید اکبر سبطین خان نے ٹانک پولیس اور سی۔ٹی۔ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران بالا سے رابطہ میں رہتے ہوئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 7 عدد ہینڈگرینیڈ، 22 عدد کارتوس، 1 کلوگرام ایکسپلوزیو مواد اور 10 عدد بال بیرنگز برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایکسپلوزیوز و ایمونیشن مذکورہ بالا مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے حوالہ کئے گئے۔
ٹانک پولیس اور CTD ڈیرہ کی مشترکہ کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام



