شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئ کردار نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق اگر  الیکشن کمیشن اور نیب میں اصلاحات ان اداروں نے خود   ہی کرنا  ہیں تووہ جانیں اور ان کا  کام جانے، پھر  پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تجویز انتہائی زیرک ہے کہ اگرانتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے ہی  کرنا ہیں اور پارلیمان کا کوئ کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کوکرنے دیں، وہ جانیں اور ان کا کام کیونکہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئ کردار نہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کا بھی حوالہ دیا جس میں وہ ن لیگ کے احسن اقبال کو دلیل سے سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ ای ووٹنگ مشین کی صرف مخالفت اس لئے کرنا چھوڑ دیں کہ عمران خان کی حکومت میں اس پر کام ہوا۔ آرٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی باتیں کرنے والے یہ سمجھ لیں کہ ای ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہے۔\932



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر