کراچی  این اے 249 میں  دوبارہ الیکشن ہو نا  چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سب سے کم عملدرآمد سندھ اور خصوصا کراچی میں ہوا ہے، حکومت سندھ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے، عید کی چھٹیوں میں لاک ڈاون کا مقصد کیسز میں اضافے کو روکنا ہے ،کراچی  این اے 249 میں  دوبارہ الیکشن ہو نا  چاہیے،ٹرن آوٹ انتہائی کم تھا اس لیے یہ ضمنی انتخاب کسی تماشے سے کم نہیں تھا، بھارت میں کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ وہاں کا الیکشن کمیشن ہے، ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں ہے، مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کے قریب ہے۔خصوصا کراچی میں ہوا ہے۔  منگل کو اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں سب سے آگے اسلام آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر اموات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 161 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 3 ہزار 377 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لاک ڈان کا مقصد کیسز میں اضافے کو روکنا اور امید ہے کہ حکومت سندھ اس پر خصوصی توجہ دے گی۔ علاوہ ازیں کراچی میں ضمنی انتخاب سے متعلق دوبارہ گنتی کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ہمارا مطالبہ ہے کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہیے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آٹ انتہائی کم تھا اس لیے یہ ضمنی انتخاب کسی تماشے سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرن آٹ کورونا کی وجہ سے بھی کم رہا جبکہ بھارت میں کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ وہاں کا الیکشن کمیشن ہے۔ فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز سے متعلق کہا کہ ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کے قریب ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ آج کابینہ نے دو آرڈیننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین استعمال کرسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای ووٹنگ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر