جہانگیر ترین رہائش گاہ پر ان کے حمایتی اور ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کا مشاورتی اجلاس

 لاہور (نیشنل ٹائمز)  تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین رہائش گاہ پر ان کے حمایتی اور ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی، اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، جب کہ عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیرترین سے مزید چار ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کریں گے۔  مشاورتی بیٹھک میں ارکان نے تجویز دی کہ عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت کی جائے۔   وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاٹنٹ سے ملاقات کی، اور کیس کے حوالے جہانگیرترین کی ٹیم کا موقف سن لیا، اور سینٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈوکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں، اور ان کی اب تک چار میٹنگز کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر