اداکارہ ایمن سلیم ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نکلیں

کراچی (نیشنل ٹائمز) نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم ماضی میں عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایمن سلیم کی وہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جب وہ کامیڈین اسٹار عمر شریف کے پروگرام دی شریف شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں، انہوں نے بتایا تھا کہ ایک عالمی ریکارڈ تھا جس میں 18 افراد ایک ساتھ 5 سیکنڈز کے لیے اسمارٹ کار میں بیٹھے تھے۔ایمن سلیم نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ عالمی ریکارڈ دیکھا تو انہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کا سوچا اور پھر انہوں نے 18 لڑکیاں جمع کیں اور پھر وہ ان 18 لڑکیوں کے ہمراہ اسمارٹ کار میں 10 سیکنڈز تک بیٹھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح وہ یہ عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں، پچھلے ریکارڈ میں 18 افراد تھے جبکہ ایمن سلیم نے جو ریکارڈ قائم کیا اس میں 19 لڑکیاں تھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر